ملتان، 20 مارچ (اے پی پی ):وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے آٹا سیل پوائنٹ سینٹرز کے دورے کیے اور شہریوں سے ضلعی حکومت کی سہولیات بارے پوچھا۔
اختر ملک نے کہا کہ تمام آٹا سیل پوائنٹس پر سرکار کے مقرر کردہ نرخ پر وافر مقدار میں آٹا موجود ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو سستے اور معیاری آٹے کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔
وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ وزیر اعلی کی ہدایت پر صبح سے شام تک مارکیٹوں کے دورے جاری ہیں۔انہوں نے کہا مہنگائی کو قابو میں لانے کے لئے ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں۔











