ضلع کرم میں گرج چمک کے ساتھ بارش ، ژالہ باری ، کوہ سفید پر برف باری کا سلسلہ جاری

71

پاراچنار،22 مارچ(اے پی پی): پاراچنار  سمیت ضلع کرم میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری جبکہ کوہ سفید پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے جس   سے موسم سرد ہوگیا ہے جبکہ لوگ گھروں تک محدود ہو گئے    ہیں  اور سردی سے بچاؤ کیلئے گرم کوٹ،بنیان،چادر استعمال  کیے  جا  رہے   ہیں۔

دوسرے طرف انتظامیہ نے بارشوں کے موسم میں ندی نالوں اور دریاؤں کے کنارے رہائشی گھرانوں کو اختیاط کرنے کی   ہدایت  کی ہے  تاکہ کوئی جانی نقصان نہ پہنچ سکے۔