صوابی، 22 مارچ(اےپیپی):صوابیگدون تھانہ آئی ڈی ایس پولیس کی بروقت کاروائی کےنتیجے میں 4اغواء کار گرفتار مغوی بہ حفاظت بازیاب ہوا، آلہ خوف دو عددپستول بمع کارتوس برآمد، مغوی کی گاڑی بھی برآمد ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق مورخہ 19.03.2021 کومدعی آمین سکنہ ملک آباد نے تھانہ گدون آئی ڈی ایس میں رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ انکا بیٹا مسمی کاشف سکنہ ملک آباد جوکہ ٹیکسی ڈرائیور ہے، کو ملزمان نور قدرشاه، فہیم خان شہنشاہ عرف تورساکنان ملک آباد اور کوثر علی سکنہ مچی رستم نے مغویکاشف کو موٹر کار نمبر ایکس ایل آئی – 5346 سمیت اسلحہ کی نوک پراغواء کر کےبعد میں ایک لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کررہے تھے۔ اور موقع پرمغوی کاشف سے 13000 روپے بھی چھین لیے تھے۔.
اس واقع پر ڈی پی اوصوابی محمد شعیب خان نے نوٹس لیتے ہوئے مقامی پولیس کو ملزمان ٹریس و گرفتارکرنے اور مغوی کوبہ حفاظت بازیاب کرانے ٹاسک سونپ دیا،جس پر ایس پی انوسٹی گیشن بنارس خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی ٹوپی افتخارعلی ، ایس ایچ او آئی ڈی ایسسبانسپکٹرفوادخان،تفتیشیآفیسرشیرزمان مشتمل تشکیل شدہ ٹیم نے کاروائی شروع کی اورجدید خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کیا اورمغوی کو بھی بہ حفاظت بازیاب کرایا. اغواءکاروں سے مغوی کاموٹر کار، آلاتِ خوف دوعدد پستول اور رسی بھی برآمد کی گئی۔