میرہورخاص، 23 مارچ (اے پی پی) : اینٹی نارکوٹیک فورس حیدرآباد کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر گل برگ ٹاؤن کی رہائشی گاہ پر کارروائی کی،کارروائی میں مختلف اقسام کی بھاری مقدار جن میں پانچ سو کلو چرس، 100 جلو آفیوم، کرنسی نوٹ اور اسلحہ بر آمد کیا گیا ۔
جس مکان میں کاروائی کی گئی وہ مکان میرپورخاص ضلع کے پولیس اسٹیشن میرواھ گورچانی کے ایس ایچ او انسپیکٹر کنور سنگھ کی رہائش گاہ ہے۔ ڈی آئی جی میرپورخاص ذوالفقار علی مہر نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او کنور سنگھ کو فوری معطل کر کے محکمانہ تفتیش شروع کردی ہے۔دوسری جانب پولیس حکام کی جانب سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی اورمذکورہ مکان کو سیل کر دیا گیا ہے۔