یوم پاکستان کے خصوصی موقع پر پاک فوج کے زیر اہتمام ہیلی پیڈ گراؤنڈ جوٹیال گلگت میں دفاعی سازو سامان  کی نمائش کا اہتمام

41

گلگت۔23مارچ  (اے پی پی):یوم پاکستان کے خصوصی موقع پر پاک فوج کے زیر اہتمام ہیلی پیڈ گراؤنڈ جوٹیال گلگت میں دفاعی سازو سامان  کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ان دفاعی سازو سامان کو دیکھنے کےلئے گلگت بلتستان بھر سے عوام کی کثیر تعداد خصوصاً طلباء،طالبات نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔حاضرین نے پاکستان کے اندر اور پاکستانی انجینئرز کے ہاتھوں اور مہارت سے  تیار کئے جانیوالے ان دفاعی سازو سامان کو ملکی دفاع کے لئے  لازمی قرار دیتے ہوئے پاک فوج اور ان انجینئرز کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر سکولوں کے طلباء طالبات نے ان دفاعی سازو سامان کے بارے میں سوالات بھی کئے اور مختلف سٹالز پر سیلفیاں اور تصاویر نکالیں۔