زمیندار اس جدید دور میں زرعی ریسرچ سینٹر کے ورکشاپس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں

45

 

پاراچنار، 24(اے پی پی): زرعی ریسرچ سینٹر پاراچنار میں منعقدہ پروگرام سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ وزیر ، ریسرچ سینٹر کے ڈاکٹر تاجر حسین،سابق ائی جی پولیس سید ارشاد حسین ،اخلاق حسین نے خطاب کیا  اور کہا کہ آج کل کے جدید دور میں زمیندار محکمہ زراعت کے اس قسم کے زرعی تربیتی کیمپ سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے تجربات سے علاقے کے دیگر زمینداروں کو مستفید کریں اور زرعی زمینوں سے اچھے پیدوار کے لیے اپنے زرعی زمینوں کے ٹیسٹ اس ریسرچ سینٹر میں کریں اور ریسرچ سینٹر کے ہدایات پر عمل کریںتاکہ مزید بہتر پیداوار دے سکیں۔حکومت کے اے آئی پی پروگرام کے تحت ٹرینگ میں شامل زمینداروں کو  سو کلو آلو کے بیگز ، زرعیپوٹیشیم کے علاوہ زرعی استعمال کی قیمتی مشنری بھی فراہم کرے  گی۔

علاقے کے کاشتکاروں نے کہا کہ حکومت کے اس قسم کی سرگرمیوں سے غریب زمینداروں کے حوصلہ افزائی ہوتی ہیں اس قسم کے تربیتی پروگرام کو جاری رکھا جائے۔