خانہ فرہنگ کوئٹہ میں عید نوروز اور یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی

131

کوئٹہ 24 مارچ (اے پی پی): خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کو ئٹہ میں عید نوروز اور یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی تقریب میں ایرانی کونسل جنرل حسن درویش وند اور خانہ فرہنگ کے ڈائریکٹر تقی واکفی زادہ اور علماءاکرام سمیت مختلف یونیورسٹیوں کے اساتذہ اور طلباءنے شرکت کی تقریب سے خانہ فرہنگ کے کونسل جنرل حسن درویش وند اور علماءاکرام نے خطاب کیا تقریب میں مختلف اسکولوں کے طلباءنے یوم پاکستان اور عید نوروز کے حوالے سے تقریر ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کئے گئے۔