ملتان؛ویسٹ منیجمنٹ کمپنی  کو شہر کے تاریخی دروازوں کی خصوصی صفائی کا ٹاسک دے گیا

92

ملتان، 26مارچ(اے پی پی):ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا اندرون شہر صفائی کا خصوصی آپریشن،کمپنی ورکرز کو شہر کے تاریخی دروازوں کی خصوصی صفائی کا ٹاسک دے گیا ہے۔ بوہڑ گیٹ،حرم گیٹ اور پاک گیٹ کی خصوصی صفائی کا ٹاسک دیا گیا ہے جبکہ دولت گیٹ اور دہلی گیٹ کے ایریا میں بھی صفائی کی ہدایت کر دی گئی ہیں۔

 ایم ڈی فخرالاسلام ڈوگر کی مانیٹرنگ سٹاف کو اندرون شہر کی تنگ گلیوں میں صفائی چیک کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں، مانیٹرنگ سٹاف کو ثبوت کے طور صفائی کے عمل کی تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرنے کی بھی ہدایات جاری کی ہیں۔ تاریخی چوک گھنٹہ گھر اور قلعہ کہنہ قاسم باغ کے اطراف میں بھی صفائی کے خصوصی انتظامات کا آغاز کر دیا گیا ہے، نماز جمعہ کے پیش نظر شہر کی بڑی جامع مساجد کے باہر صفائی ستھرائی کی جارہی ہے، مرکزی شاہراہوں کی صفائی کے لئے مکینیکل سوئیپر استعمال کئے جارہے ہیں، گرین بیلٹس اور کشادہ چوکوں میں لائم لائننگ کا کام بھی جاری ہے۔