ملتان، 26مارچ(اے پی پی):کورونا سے بچاو کے لئے مقررہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کارروائی،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 11 دکانیں سیل کی گئیں اور1 لاکھ24 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
سیکرٹری آرٹی اے رانا محسن نے کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر 10 بسوں کو تحویل میں لے لیا ہے اور بس مالکان پر50ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ کوروانا ایس او پیز نظر انداز کرنے پر ممتاز آباد میں واقع گرین لینڈ اور ہیپی میرج ہال سمیت 3شادی گھروں پر30ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور مقررہ وقت کے بعد دکانیں کھلی رکھنے پر شجاع آباد میں11دکانیں سیل کی گئیں ہیں۔