ضلع کرم میں انسدادِ پولیو مہم 29مارچ سے شروع ہو گی،مہم کیلئے 222ٹیمیں تشکیل

25

اراچنار،27مارچ (اے پی پی):پاراچنار سمیت ضلع کرم میں انسدادِ پولیو مہم 29مارچ سے شروع ہو گی،پولیو مہم کیلئے 222ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جنمیں 171موبائل،33 ہیلتھ سنٹرز اور ہسپتالوں میں اور دس ٹیمیں چیک پوسٹوں پر گاڑیوں میں موجود بچوں کو قطرے پلائیں گے۔

ہفتہ کو یہاں پولیو مہم کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا،جسمیں والدین، علماءکرام، علاقے کے باشندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

 اس موقع پر اسٹنٹ ڈپٹی کمشنر نعیم خان،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ،ڈاکٹر شجاعت حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مرض افغانستان اور پاکستان میں موجود ہے، یہ بڑی خوشی کا مقام ہے کہ ضلع کرم کے عوام پولیو مہم کی کامیابی میں پیش پیش ہیں اور اس طرح آج کل کے کروانا وائرس سے بچاؤ کیلئے علاقے کے باشندوں کے ڈاکٹروں کے مشورے اور ہدایات پر عمل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تمام تر وسائل عوام کے فلاح و بہبود اور صحت کی سہولیات کے فراہمی پر صرف کر رہی ہے، کروانا ویکسین پاراچنار کے ڈی ایچ او آفس زنانہ ہسپتال آور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار میں فری لگائیں جاتے ہیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر عطاء اللہ نے مشران، علماءکرام اور صحافیوں کا شکریہ ادا کیا۔