سی آئی اے ٹیم کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

42

اوکاڑہ،27مارچ (اے پی پی): ڈی ایس پی سی آئی اے مہر یوسف کی زیر نگرانی انسپکٹر مہر اسماعیل اور ٹیم نے تھانہ ستگھرہ کی حدود میں منشیات فروشوں کے خلاف  کارروائی کر کے 150 لیٹر تیار شدہ شراب20کلو پوسٹ50 لیٹر لا ھن چالو بھٹی کا سامان برآمد  کیا۔مبشر امین نامی ملزم موقع سے گرفتار جبکہ دوسرا ملزم ساجد عرف ساجو فرارہو گیا،ملزمان کے خلاف تھانہ ستگھرہ پولیس نے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔