چنیوٹ،27 مارچ( اے پی پی ):وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنربھوانہ اقراء مصطفی نے تحصیل بھوانہ کے علاقہ چک نمبر 210ج ب اور چک نمبر 248ج ب میں پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کر کے 953 کنال سرکاری زمین قبضہ مافیا سے واگزار کروالی،زمین کی لاگت تقریباً 20 کروڑ بنتی ہے، زمین پر عرصہ سے لوگوں نے قبضہ کر رکھا تھا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنربھوانہ کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔