تحصیل ٹھل میں بنگلانی برادری کے دو گروپوں میں جھگڑا، آٹھ افراد زخمی

44

جیکب آباد، 28 مارچ(اے پی پی):   جیکب آباد کی ٹھل کے نواحی گاؤں شاھل بنگلانی میں سیاہ کاری کے دیرینہ تنازعہ پر ایک گروپ نے دوسرے کے گھر پر حملہ کردیا، حملے کے نتیجے میں دو خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے جبکہ حملہ آور گروپ کے تین افراد بھی زخمی ہوئے، جھگڑے میں فائرنگ کی گئی اور ڈنڈوں اور کلہاڑیوں کا آزادانہ استعمال ہوا، پولیس نے پہنچ کر جھگڑے پر کنٹرول کیا، پولیس کی مدد سے تمام زخمیوں کو تحصیل ہسپتال منتقل کردیا گیا، ایک شخص کی حالت نازک ہونے پر لاڑکانہ ریفر کردیا گیا