اوکاڑہ:صوبائی وزراء سردار محمد آصف نکئی اور پیر سید صمصام علی شاہ بخاری کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کو آرٹر ہسپتال اوکاڑہ کا دورہ

35

اوکاڑہ،29مارچ اے پی پی)صوبائی وزراء سردار محمد آصف نکئی صوبائی وزیر کمیونیکیشن اینڈ ورکس اور پیر سید صمصام علی شاہ بخاری صوبائی وزیر جنگلی حیات ماہی پروری و اشتمال اراضی کا اوکاڑہ کا دورہ ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ہر صورت میں عوام کو ریلیف پہنچانے کے لئے ضروری اقدامات کر رہی ہے اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فروخت کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں ،بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کو ہر گز معافی نہیں دی جائے گی انہوں نے ہدائیت کی کہ پرائس مجسٹریٹس حکومتی ہدایات پر سو فیصد عمل در آمد کرتے ہوئے مارکیٹوں میں روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کریں تاکہ لوگو ں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کو آرٹر ہسپتال اوکاڑہ کا دورہ کیا اور ہسپتال کے نئے ایمرجنسی وارڈ کا افتتاح بھی کیا انہوں نے ہسپتال میں داخل مریضوں اور ان کے لواحقین سے ہسپتال کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق دریافت کیا انہوں نے ہدائیت کی کہ دکھی انسانیت کی خدمت بہت بڑی سعادت ہے ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف جہاں مریضوں کا علاج معالجہ کر کے اپنی سر کاری ذمہ داری نبھا رہے ہیں وہیں پر اپنے لئے نیکیاں بھی کما رہے ہیں اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبد المجید نے ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات سے متعلق بریفنگ دی ۔ ovid-19کی وباء کے ان دنوں میں لوگوں کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے اور بیماری کی صورت میں ہسپتال کی جانب سے علاج معالجہ کی سہولیا ت سے متعلق بتایا ۔ سردار محمد آصف نکئی اور پیر سید صمصام علی شاہ بخاری نے ڈاکٹر ز کی کار کردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ فرنٹ لائن سولجر کے طور پر لوگوں کو کرونا سے بچانے کے لئے جس طرح خدمات سر انجام دے رہے ہیں وہ قابل ستائش ہیں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت لوگوں کی زندگیوں اور کاروبار کو بچانے کے لئے آخری حد تک جائے گی انہوں نے کہا کہ انسدا دکرونا کا بہترین علاج احتیاط میں مضمر ہے ہ میں اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے خود بھی کرونا سے بچنا ہے اور اپنے پیاروں کو بھی اس سے بچانا ہے ہر شخص ماسک پہنے ،سماجی فاصلہ رکھا جائے اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلا جائے ،رش والے مقامات پر نہ جائیں اور طبی ماہرین نے جن احتیاطی تدابیر کو اختیار کرنے کا کہا ہے ان پر عمل در آمد کریں قبل ازیں انہوں نے کمپیوٹر آئزڈ اراضی لینڈ ریکارڈ سنٹر کا بھی دورہ کیا وہاں پر اراضی کے انتقال ،کمپیوٹر آئزڈ فرد کے حصول ،وراثتی انتقال کے لئے کیئے جانے والے تمام مراحل کا مشاہدہ کیا انہوں نے وہاں پر آئے ہوئے لوگوں سے بھی بات چیت کی صوبائی وزراء نے سول ریسٹ ہاءوس میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز اور پارٹی عہدیداران کے اجلاس کی صدارت کی اس موقع پر ،ٹکٹ ہولڈرز چوہدری سلیم صادق ،چوہدری عبد اللہ طاہر ، مہر محمد جاوید،رائے حماد اسلم کھرل ،خرم جہانگیر وٹو سمیت سید عباس رضا رضوی، راءو محمد صفدر ،محمد اشرف خان سوہنا و ٹکٹ ہولڈرز کے نمائندوں ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو صباء اصغر علی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری طاہر امین ،ایکسئین بلڈنگ حافظ عبد القادر ،سی ای او ایجوکیشن رانا سہیل اظہر ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبد المجید اور متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی ۔ اجلاس میں پارٹی کی تنظیمی سر گرمیوں آئندہ کے لاءیحہ عمل ، پنجاب حکومت کی جانب سے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی آگاہی مہم میں شمولیت وزیر اعظم پاکستان کے بیانیے کی بھر پور تائید و حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کرپشن فری پاکستان کے لئے بھر پور جد وجہد کر رہی ہے اور یہ جدو جہد ہر صورت میں جاری رہے گی لوگوں کی محرومیوں ،مسائل کے خاتمہ اور علاقائی ترقی کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا اس موقع پر ٹکٹ ہولڈرز نے اپنے اپنے حلقوں کے مسائل ،جاری ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار اور پراجیکٹس سے علاقہ میں ہونے والی بہتری سے متعلق بتایا صوبائی وزراء نے ٹکٹ ہولڈرز کے حلقوں کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت علاقائی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔