ملتان ، 03 اپریل (اے پی پی):بورے والا سے 4 کلومیٹر دور ملتان روڈ پرموٹر سائیکل پر سوار چار افراد بورے والا سے ملتان جارہے تھے کہ تیز رفتار ٹرالر نے اوور ٹیکنگ کے دوران موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں 2 افراد جانبحق جبکہ دو افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے،اس دوران ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر دونوں نعشوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا منتقل کردیا جبکہ مقامی پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ۔
تین روز کے دوران بورے والا میں ٹریفک حادثات کے دوران دو مختلف خاندانوں کے 12 افراد جان بحق ہو گئے ہیں۔











