کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی؛ ملتان میں 8افراد کو گرفتار،26 دکانیں،1ریسٹورنٹ  سیل

69

ملتان، 04 اپریل(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت کریک ڈاون،گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 8افراد کو گرفتار کر لیا گیا، پابندی کے باوجود شادی کی تقریب منعقد کرنے پر شجاع آباد میں دولہا کے خاندان کے سربراہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ شادی کی تقریب کے  لئے کیٹرنگ کا سامان فراہم کرنے والے ٹینٹ سروس کے مالک کے خلاف بھی تھانے میں پرچہ کیا گیا ہے اور ضلع بھر میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 26 دکانوں  اور 1ریسٹورنٹ کو سیل کیا گیا ہے۔

 بغیر ماسک کے سواریاں بٹھانے پر 14 بسوں کو تحویل میں لے گیا ہے جبکہ21 بسوں کو چالان بھی کیا گیا ہے اور کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنیوالوں پر1لاکھ 47ہزار روپے جرمانہ عائد  کیا گیا ہے۔