اسلام آباد، 05اپریل (اے پی پی): وزیراعظم عمران خان سے سپیکر صوبائی اسمبلی خیبر پختونخواہ مشتاق غنی، صوبائی وزیر برائے ریونیو خیبر پختونخواہ قلندر لودھی اور ایبٹ آباد سے ممبر قومی اسمبلی علی خان جدون نےملاقات کی۔ملاقات میں صوبہ خیبر پختونخواہ میں ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے امور پر گفتگو ہوئی۔











