میرپورخاص,05 اپریل ( اے پی پی): پی ٹی آئی کے ضلعی صدر آفتاب قریشی نے کھان روڈ پر نئے یوٹیلٹی اسٹور کا افتتاح کردیا. تقریب میں مقامی پی ٹی آئی رھنماء اکبر پلی، فیصل زئی، اور دیگر موجود تھے. تقریب سے خطاب میں آفتاب قریشی نے کہا کہ انکی حکومت رمضان المبارک سے قبل عوام کے لیئے یوٹلیٹی اسٹورز سے معیاری اور کم قیمت میں اشیاء کی فروخت کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے اور اس نئے یوٹیلٹی اسٹور سے مقامی آبادی کو سستی اور معیاری اشیاء ملیں گئی ۔انہوں نے کہا شہر میں یوٹیلٹی اسٹورز کی تعداد دس ، ضلعی میں 18 ریجن میں 40 ہوگئی ہے اور تحصیل جھڈو اور کوٹ غلام محمد میں رمضان المبارک سے قبل نئے یوٹیلٹی اسٹورز کا افتتاح کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر ریجنل مینیجر یوٹیلٹی اسٹورز میرپورخاص نیاز سیال بھی موجود تھے۔