اوکاڑہ،06اپریل(اے پی پی): گورنمنٹ کالونی بلاک زیڈ میں واقع گھر کے کمرے میں آگ لگ گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایک ایمبولینس اور دو فائر وہیکلز فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔