گوادر، وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا

21

گوادر6اپریل(اے پی پی)وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کبیر خان نے اجلاس کو گوادر میں صحت تعلیم پانی سمیت ضلع گوادر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گوادر شہر میں مختلف ترقیاتی منصوبے جاری اور ان میں کچھ آخری مراحل میں ہے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کورونا کی ٹیسٹنگ کی استعداد 92 ہے گوادر میں 3 سے 5 فیصد شرح سے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ گوادر میں صاف پانی کی فراہمی کے لئے اقدامات کیے جار ہے ہیں ۔ اجلاس میں ترقیاتی پروگرامز سیاحت کے فروغ کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے ۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا، مختلف محکموں کے سیکریٹریز بلوچستان کوسٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور جی ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل، کمشنر مکران ڈویژن سمیت سرکاری محکموں کےانتظامی افسران نے شرکت کی _ وی این ایس کوءٹہ