جیکب آباد کے کسی بھی تھانہ کی حدود میں موٹر سائیکل ڈکیتی ہوتی ہے تو ایس ایچ او سے رقم وصول کی جائے گی، ایس ایس پی شمائل ریاض ملک

35

جیکب آباد، 07 اپریل ( اےپی پی): جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے اے سیکشن تھانہ میں ایس ایس پی شمائل ریاض ملک نے کھلی کچھری کی،ایس ایس پی شمائل ریاض ملک کی کھلی کچھری کا سن کر ٹھل کی عوام کثیر تعداد میں شریک ہونے کے لیے پہنچ گئی،عوام نے شکایات کے انبار لگادیے ایس ایس پی شمائل ریاض ملک نے ہر ایک مستحق اور متاثر افراد کے مسائل سنے اور فوری مسائل  حل کرنے کے لیے متعلقہ ایس ایچ او کو پابند بھی کیا گیا،ایس ایس پی جیکب آباد نے اعلان کیا کے جیکب آباد ضلعہ کے کسی بھی تھانہ کی حدود میں سے موٹر سائیکل کی چوری یا ڈکیتی ہوتی ہے تو متعلقہ تھانہ ایس ایس او وہ موٹر سائیکل پندرہ روز میں رکور کروانے کا پابند ہے ودیگر صورت پندرہ روز کے بعد وہ موٹر سائیکل کی رقم متاثرہ کو دینے کا پابند ہے حکم کی تعمیل نہ کرنے پر ایس ایچ او اپنی نوکری کرنے کا خیال اپنی دل سے نکال لے،دوسری جانب آٹھ ماہ قبل ڈکیتی کے متاثر افراد نے شکایات کی کہ احساس کفالت سینٹر پر مستحق افراد کو پیسے دیے جا رہے تھے، سینٹر سے رقم ختم ہوجانے پر معشوق پہنور 20 لاکھ روپئے بینک سے رقم نکال کر سینٹر پر جا رہا تھا کہ ڈاکوئوں نے اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گولی اس کی ٹانگ پر لگ گئی تھی اور رقم ڈکیت لیکر فرار ہوگئے تھے،اس معاملے ایس ایس پی نے بتایا کہ ڈی آئے جی لاڑکانہ اس معاملے پر روزانہ کی بنیاد پر بات کرتے ہیں اور ہم ملزمان کی ٹریسنگ کروا رہے ہیں،جلد ہی آپ کی رقم آپ کو دلواکر پھر ہم چین لیں گے،اس موقع پر میڈیا نمائندگان اور کثیر تعداد سیاسی سماجی اور سول سوسائٹی کے رہنماء بھی شریک تھے۔