پاکستانی عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، ندیم قریشی

38

ملتان۔7اپریل  (اے پی پی):صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت اور ترجمان وزیر اعلٰی پنجاب محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ  لوگ ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلہ پر عملدرآمد کریں پاکستانی عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن ملتان اور پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن ڈسٹرکٹ ملتان کے زیر اہتمام ملتان میں عالمی یوم صحت کے موقع پر کورونا وائرس کے حوالے سے آگاہی مہم کے سلسلے میں منعقدہ خصوصی سیمینار، شعوری آگاہی واک اور فری ماسک تقسیم کرنے کی تقریب سے بحیثیت مہمانِ خصوصی مزید کہا کہ بچوں کے تعلیمی نقصان کا سب کو دکھ ہے وزیراعظم نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ بچوں کا ایک سال ضائع ہوگیا ہے تعلیمی اداروں کو جلد کھولنے کی سب کی خواہش ہے مگر کورونا کی موجودہ لہر کا بچوں پر بہت زیادہ اثر ہورہا ہے ہزاروں کی تعداد میں بچے اس کا شکار ہورہے ہیں ۔محمد ندیم قریشی نے مزید کہا کہ جب ہم حکومت میں آئے تو ہمارا خیال تھا کہ ہم فوری طور پر انقلاب برپا کردیں گے لیکن یہاں تو آوے کا آوا بگڑا ہو ہے سسٹم کا ڈی این اے ہی کرپٹ ہوا پڑا تھا بہت سے ادارے بغیر ہیڈز کے چلائے جارہے تھے میں وومن یونیورسٹی گیا تو پتا چلا وہاں سینڈیکیٹ ہی نہیں ہے پنجاب میں 30 ہزار ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس اور ہیلتھ ورکرز کی سیٹیں ناجانے کب سے خالی پڑی تھیں لیکن اب ہم بہتری کی طرف جارہے ہیں ہم نے سسٹم کو آج سے ایک سال پہلے والی پوزیشن سے بہتر کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ احساس پروگرام کے ذریعے لوگوں میں اربوں روپے صاف شفاف طریقے سے تقسیم کیے گئے۔تقریب سے ڈاکٹر اسد علی خان، پروفیسر اعظم حسین، رشید عباس خان، محمد عقیل شریف اور علی رضا مرزا نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر تقریب کے اختتام پر ریمز کالج سے بوسن روڈ تک شعوری آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا اور عوام میں فری ماسک تقسیم کیے گئے۔