ملتان ،08 اپریل (اے پی پی ): سیوڑہ چوک تا نانڈلہ چوک غوث الاعظم روڈ کی کشادگی کا منصوبہ، ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے سائٹ کا دورہ کیا ۔ڈپٹی کمشنر نے سیوریج منصوبے کا معائنہ کیا جبکہ ایم ڈی واسا نے منصو بے سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی۔
ایم ڈی واسا ناصر اقبال نے کہا منصوبے کے تحت 2 ہزار 50 فٹ لائن ڈالی جا رہی ہےاور کہا کہ 24 انچ سائز کی 8سو فٹ لائن ڈالنےکا کام مکمل ہوچکا ہے
ڈپٹی کمشنر نے کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ گلیوں کی کراسنگ کا عمل بھی ساتھ ساتھ مکمل کیا جائے۔
ا