جلال پورپیروالہ: جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی، چوری کی واردات میں ملوث2 افراد گرفتار

35

جلالپورپیروالا   ، 09 اپریل (اے پی پی ):  پولیس  نے  جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی  کرتے  ہوئے چوری کی واردات میں ملوث 2افراد محمد اجمل اور ذیشان فیاض کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے 2موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئے ہیں،گرفتار ملزمان جلال پور محلہ حافظ آباد اور بستی کنڈیر کے رہائشی ہیں۔

 ٹی ایس آئی نعیم الرحمٰن چوہدری نے کہا کہ مذکورہ ملزمان کے خلاف حسبِ ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، ملزمان سے انویسٹی گیشن کرکے مزید برآمدگی کی جائے گی۔ اعلیٰ پولیس افسران کی ہدایت پر جلال پور میں جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے بھرپور اور مؤثر کارروائیاں جاری رکھیں گے، شہری ایسے جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کریں تاکہ جرائم کا خاتمہ ہو۔