نوشہرہ ورکاں، 12 اپریل (اے پی پی): نوشہرہ ورکاں سے مسافر وین فاروق آباد جارہی تھی کہ کڑیال کلاں گاؤں سے گزرتے ہوئے وین کےانجن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی وین کا ڈرائیور اور مسافر وین سے فورا اتر گئے، مگر فرنٹ سیٹ پہ بیٹھی فاروق آباد کی رہائشی خاتون پچاس سالہ شمیم بی بی اور اسکی سولہ سالہ بیٹی عشاء اقبال آگ کی شدت کی وجہ سے وین سے نہ اتر سکیں اور ماں بیٹی بری طرح سے جھلس گئیں ، مقامی افراد نے بڑی مشکل سے دروازہ کھول کے دونوں کو باہر نکالا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نوشہرہ ورکاں نے ماں بیٹی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ منتقل کیا جبکہ وین اور اسکا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگئے اورآگ سے جھلسنے والی ماں بیٹی کی حالت خطرے سے باہر ہے