اوکاڑہ، 13اپریل (اے پی پی): پنجاب فوڈ اتھارٹی محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہےاورخوراک میں ملاوٹ کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔فوڈ بزنس مالکان کو چاہیے کہ خوراک کی تیاری میں صفائی کے معیار کو بہتر بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ نے متعدد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران کیا۔
انہوں نے عظیم سپر مارکیٹ سٹریٹ نمبر 8 میں سعد بیکرز کو خوراک کی تیاری میں ٹوٹے انڈوں کے استعمال، پروڈکشن ایریا میں چھپکلیوں کی موجودگی، صفائی کے ناقص انتظامات اورفوڈ بزنس لائسنس نمایاں نہ ہونےپر بیکری کو سیل کر دیا۔