اوکاڑہ؛ سستارمضان بازار میں ایگریکلچرل فئیر پرائس شاپ  صارفین کی توجہ کا مرکزبن گیا

136

اوکاڑہ،16اپریل(اے پی پی ):حکومت پنجاب کی ہدایات پر ماہ رمضان میں عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی کےریلیف پیکج کے تحت ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی سستا رمضان بازار میں ایگریکلچرل فئیرپرائس  شاپ کا قیام صارفین کی بھرپور توجہ کا مرکز بن گیا جہاں پرحکومتی ایس او پیز پرعمل کرتےہوئےصبح نو بجے سے شام چھ بجے تک صاف ستھرے ماحول میں خریداروں کو سستی اشیاء کے ساتھ ذہنی سکون بھی میسر آتاہے۔