ملتان؛ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان کا مختلف تھانوں کا دورہ

54

ملتان، 18 اپریل (اےپی پی ): ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے گزشتہ شب بھی مختلف تھانوں کا اچانک دورہ کیا۔کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان بغیر پروٹوکول تھانہ جلیل آباد اور قطب پور پہنچ گئے۔ایڈیشنل آئی جی نے  تین  بھائیوں کی غیر قانونی حراست پر اظہار برہمی کیا اور  تھانہ قطب پور میں غیر قانونی حراست پر ایس پی کینٹ کو انکوائری  کی  ہدایت کی ۔

 ایڈیشنل آئی جی نے ماسک کی خلاف ورزی پر گرفتار 6 شہری وارننگ کے بعد رہا کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ انہوں نے  شہری کی درخواست پر اسکی مغویہ بیٹی کی فوری برآمدگی کی  بھی ہدایت کی۔ایڈیشنل آئی جی نے تھانوں کا ریکارڈ اور حوالاتیوں کی انسپکشن بھی کی  اور  کہا کہ پولیس عوام کی حفاظت اور  خدمت کیلئے دن رات کوشاں ہے اور تھانوں کی حالت زار بہتر نہ ہوئی تو متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔