ملتان، 20 اپریل (اے پی پی ): چوک شاہ عباس کے قریب جموں والا میں ایک ورکشاپ کی چھت گرنے کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہیں زخمیوں میں سے 5 کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی ہے جبکہ 3 زخمیوں کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا گیا ہے ۔