ملتان، 21 اپریل (اے پی پی): ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس ضلع وہاڑی خالد رؤف پنجاب پولیس میں 36 سال سروس مکمل ہونے پر 60 سال کی عمر پر ریٹائرڈ ہو گئے۔
خالد رؤف کی خدمات کے اعتراف میں پنجاب ہائی وے پٹرول، ریجنل آفس، ملتان میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب کی صدارت ایس پی پٹرولنگ پولیس، ملتان ریجن ہما نصیب نے کی۔
تقریب کے دوران شرکاء کی طرف سے ریٹائرڈ ڈی ایس پی خالد رؤف کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ایس پی پٹرولنگ پولیس، ملتان ریجن ہما نصیب نے کہا کہ پنجاب پولیس میں آپ کی انتھک محنت، لگن اور ایمانداری کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ آپ کی محکمہ کیلئے خدمات، جونیئر رینک افسران / ملازمان کیلئے مشعل راہ ہیں۔