وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے چینی سفیر نونگ رونگ کی ملاقات

12

کوئٹہ21، اپریل (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے چین کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ، سی پیک کے منصوبوں اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ معدنیات، فشریز، زراعت، لائیو اسٹاک اور ٹیکنیکل ووکیشنل ٹریننگ کے شعبوں میں چین کے تعاون سے مزید استفادہ کرنا چاہتے ہیں صوبائی حکومت گوادر میں انفراسٹرکچر کی ترقی، صحت، تعلیم سمیت پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر کام کر رہی ہیں وزیراعلی نے کہا کہ بلوچستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہے‏چینی کمپنیاں بلوچستان میں سرمایہ کاری کریں صوبائی حکومت چینی سرمایہ کاروں کو ہر طرح کی سہولتیں فراہم کرئے گئی ۔

اس موقع پر چینی سفیر  نونگ رونگ نے کہا کہ گوادر پورٹ پر 150 بستروں پر مشتمل ہسپتال تعمیر کر رہے ہیں  اور گوادر پورٹ سے شہر تک سڑک کی تعمیر کا کام مکمل کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم بلوچستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے چینی کمپنیوں کو راغب کرئے گئے چینی سفیر نونگ رونگ نے وزیراعلیٰ جام کمال خان کی قیادت میں بلوچستان حکومت کے ترقی کے لیے موثر اقدامات کو سراہا ۔