گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی سے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نے گورنر ہاوس کوئٹہ میں ملاقات کی

46

.Mr. Nong Rong.کوئٹہ 21، اپریل (اے پی پی ):گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی سے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر

 نے  گورنر ہاوس کوئٹہ میں ملاقات کی اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ چین، پاکستان کا عظیم دوست اور ہمسایہ ملک ہے. سردست دونوں ممالک کے مشترکہ روشن مستقبل کو یقینی بنانے کیلئے باہمی تعاون اور افہام و تفہیم کی اشد ضرورت ہے. گورنر بلوچستان نے کہا کہ شاندار منصوبہ سی پیک پورے خطے کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی کیلئے گیم چینجز کی حیثیت رکھتا ہے. چائنا پاکستان اقتصادی راہداری کی تکمیل سے پورا خطہ معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بنے گا جس سے غربت اور بیروزگاری میں خاطرخواہ کمی آئی گی -انہوں نے کہا کہ صوبہ میں زراعت اور لائیو سٹاک کے حوالے سے سرمایہ کاری کے منافع بخش امکانات موجود ہیں لہٰذا ضروری ہے کہ چائنیز سرمایہ کار ان دستیاب مواقعوں سے بھرپور استفادہ کریں. انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تمام سرمایہ کاروں کو ہر قسم کا تحفظ دینے کیلئے پْرعزم ہے. گورنر یاسین زئی نے عالمی وبا کوویڈ-نائنٹین کے دوران چین کا قائدانہ کردار خراجِ تحسین کے مستحق قرار دیا ۔