اوکاڑہ،22اپریل(اے پی پی): اسسٹنٹ ڈائریکٹروائلڈلائف امانت علی انجم نےضلع اوکاڑہ کاچارج سنبھالتے ہی اپنے دفتر میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وائلڈلائف انسپکٹران اوروائلڈلائف واچران سمیت تمام عملےکو ہدایت کی ہے کہ تمام افسران اور وائلڈلائف واچراپنی ڈیوٹی کوایمانداری اوردیانتداری سے سرانجام دیں اورضلع اوکاڑہ کےتمام شکاریوں کوغیرقانونی شکارسے روکنے کے لئے کوئی لاپرواہی نہ کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی شکار کرنے والا خواہ کتنا ہی با اثر ہوں ، غیر قانونی شکار کا مرتکب پائے جانے پراس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی