پنجاب کے سرکاری ریسٹ ہائوسز سیاحتی مقاصد کیلئے استعمال کرنے  کیلئے  محکمہ جنگلات  اور سیاحت کے درمیان ایم او یو طے پا گیا

13

لاہور، 22 اپریل(اے پی پی): پنجاب کے سرکاری ریسٹ ہائوسز سیاحتی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی پالیسی پر محکمہ جنگلات پنجاب اور محکمہ سیاحت کے درمیان ایم او یو طے پا گیا۔  ایم او یو کے مطابق ابتدائی طور پر جنگلات کے 3 ریسٹ ہائوسز کو سیاحوں کیلئے کھولا جائے گا، ٹی ڈی سی پی محکمہ جنگلات کے 3 ریسٹ ہاؤسز میں سیاحوں کیلئے سہولیات فراہم کرے گی اور دونوں محکمے سیاحت کے فروغ کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لائے جائیں گے۔

وزیر جنگلات سبطین خان نے کہا کہ دونوں محکموں کا تعاون فروغ سیاحت کے وزیراعلی کے ویژن کو تقویت دیگا، پہلے مرحلے میں مری کے ریسٹ ہاؤسز کو ٹی ڈی سی پی کے حوالے کر رہے ہیں۔

 اس موقع پر مشیر سیاحت آصف محمود نے کہا کہ حکومتی فیصلے سے سرکاری ریسٹ ہاؤسز کا مفید استعمال ممکن ہوگا اور مرحلہ وار دیگر سرکاری ریسٹ ہاؤسز بھی عوام کیلئے کھولیں گے۔