جیکب آباد ، 25اپریل (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عبدالحفیظ سیال کے سخت احکامات کے تحت کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی تیسری لہر کو مدنظر رکھتے ہوئے جیکب آباد ضلع کی تینوں تحصیلوں میں پولیس کی مدد سے مکمل لاک ڈائون کے احکامات جارے کردیے گئے ہیں جس کے بعد پولیس نے مارکیٹس،شاپنگ سینٹر اور چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند کرادیے ہیں،پولیس کی جانب سے لاک ڈائون کو برقرار رکھنے اور عملدرآمد کرانے کے لیے پیٹرولنگ کی جارہی ہے،ضلعے انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 لاگو کردیا گیا ہے،موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور عوام کو غیر ضروری گھروں سے نکلنے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عبدالحفیظ سیال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاوکا واحد حل لاک ڈائون ہے،عوام اپنے گھروں میں رہیں،غیر ضروری گھروں سے نا نکلیں اور ماسک پہنے،پولیس اور انتظامیہ سے تعاون کریں۔