جیکب آباد پولیس کا خفیہ اطلاع پر جوا کے اڈے پہ چھاپہ، 20 ملزمان گرفتار

12

جیکب آباد،25 اپریل (اے پی پی ):  ایس ایس پی شمائل ریاض ملک کے سخت احکامات برائے سماجی برائیوں کی روک تھام کو مد نظر رکھتے ہوئے تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے  خفیہ اطلاع پر افضل بابا قبرستان کے قریب جوا کے اڈے پہ چھاپہ مارا جہاں سے 20 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے جوا پہ لگے 17 عدد موبائل فونز ،گیارہ سو روپے نقدی، 06 بنڈل تاش اور 07 موٹر سائیکلز برآمد کرلیے ہیں جن کی قانونی کاروائیاں شروع  کردی گئیں ہیں۔