سکھر،28اپریل (اے پی پی ):کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر سکھر انتظامیہ حرکت میں آگئی ہے، اسسٹنٹ کمشنر سکھر رانا عمیر نے عملے کے ہمراہ سکھر شہر کے مختلف تجارتی و کاروباری مرکز کا دورہ کیا، اور ایس او پیز پر عملدر آمد نہ کرنے والے دکاندروں پر بھاری جرمانے عائد کرتے ہوئے کئی دکانیں سیل کر دی ۔
انتظامیہ کی کاروائی پر سکھر کے تاجروں میں کھلبلی مچ گئی اور انہوں نے جرمانے اور دکانیں سیل ہونے سے بچانے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا شروع کر دی۔
کاروائی کے دوران اسسٹنٹ کمشنر سکھر نے دکانداروں اور شہریوں کو بھی ایس اوپیز پر ہر صورت عمل کرنے کی ہدایت دی ہیں۔