وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان سے یوتھ انٹرپرینیورشپ اسکیم (یس) کے کامیاب امیدواروں کو آسان شرائط پر قرضوں کے چیک  تقسیم کیے

35

کوئٹہ۔28اپریل  (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان سے یوتھ انٹرپرینیورشپ اسکیم (یس) کے کامیاب امیدواروں کو آسان شرائط پر قرضوں کے چیک دیئے۔ یہ پروگرام اکتوبر 2019 میں کامیاب جوان پروگرام کے سائے تلےشروع کیا گیا تھا تاکہ نوجوانوں کو اپنے کاروبار شروع کرنے کے لئے نرم شرائط پر قرض فراہم کیا جاسکے۔حال ہی میں حکومت نے یس کا دائرہ کار بڑھایا ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو 100،000 سے 25 ملین روپے کے درمیان مراعات والے قرضوں کی بڑی رقم کی پیش کش کی تھی۔پہلے یہ صرف 50 لاکھ روپے تک محدود تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اس سکیم کے تحت مالی اعانت کو تین درجوں میں الگ کردیا گیا ہے۔ٹیر ون کے تحت قرض کی حد ایک لاکھ سے دس لاکھ روپے تک ہے جبکہ ٹیر ٹو کی قرض کی حد دس لاکھ سے اوپر اور دس ملین تک ہے اور ٹیر-3 کے تحت قرض کی حد دس ملین سے زائد  اور 25 ملین روپے تک ہے۔پہلے مرحلہ کے لئےقرض پرمارک اپ ریٹ 3 فیصد ہے ، جبکہ دوسرے میں مارک اپ ریٹ 4 فیصد اور تیسرے میں مارک اپ ریٹ 5 فیصد ہے۔