جیکب آباد ;ایس ایس پی شمائل کا تھانہ گڑھی خیرو کا دورہ، تھانے کا ریکارڈ اپڈیٹ رکھنے کے احکامات جاری کئے

20

جیکب آباد، 29 اپریل(اے پی پی ):ایس ایس پی شمائل ریاض ملک کا تھانہ گڑھی خیرو کا دورہ کیا۔ تھانے  میں   موجود ریکارڈ رجسٹرز ،لاک اپ اور کوت کی چیکنگ کی،ہیڈ محرر کو تھانے کا ریکارڈز اپڈیٹ رکھنے کے احکامات جاری کیے گئےجبکہ  ایس ایس پی نے پولیس رپورٹنگ روم کا بھی دورہ کیا۔

 اس موقع پر ایس ایس پی شمائل ریاض ملک نے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ تمام تر ریکارڈز اپ ٹو ڈیٹ کئیے جائیں اور تھانے کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔