سیالکوٹ 2، مئی (اے پی پی )؛معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےنجی ہوٹل میں مستحق خواتین اور بزرگ شہریوں میں راشن تقسیم کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق حکومت مہنگائی کم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔عام آدمی کی مشکلات کم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔اس موقع پر تحصیل صدر پاکستان تحریک انصاف چوہدری منور راں اور طلعت گھمن سمیت پی ٹی آئی کے مقامی رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔