ملتان،5مئی(اے پی پی):ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران34 کاروباری مراکز سیل کر دیئے گئے ہیں۔ سیکرٹری آرٹی اے رانا محسن نے کورونا ایس او پیز یکسر نظرانداز کرنے پر22 کاروباری مراکز کو سر بمہر کیا ہے جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں پر3لاکھ51ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور کورونا سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر نہ اپنانے پر 13بسوں کو تحویل میں لیا گیا ہے، بس مالکان پر35ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ،پاک فوج،رینجرز اور پولیس کی طرف سے کورونا بارے آگاہی مہم بھی جاری ہے، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گلگشت کے ایریا میں شہریوں میں ماسک بھی تقسیم کئے گئے ہیں جبکہ بڑے مالز اور سٹورز کی انتظامیہ کو کورونا ایس او پیز سے بچاؤکی گائیڈ لائنز پر عمل کرنے کی تلقین بھی کی گئی ہیں۔