ملتان ،5مئی(اے پی پی):ضلع ملتان میں کورونا ویکسینیشن جاری ہے، ڈی ایچ ڈی سی میں شہریوں کے رش کے پیش نظرگورنمنٹ ورکرز ویلفئیر ہائی سکول لودھی کالونی میں نیا ویکسی نیشن سنٹر قائم کردیا گیا ہے۔
ڈی ایچ او ڈاکٹر سید محمد علی مہدی نے ویکسینیشن سنٹر کا معائنہ کیا اور انتظامات کا جائزہ بھی لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیا ویکسینیشن سنٹر، ڈی ایچ ڈی سی کے قریب واقع ہے اور ویکسینیشن کے لئے ڈی ایچ ڈی سی سنٹر کا میسج وصول کرنیوالے شہری اب ورکرز ویلفئر سکول سے کورونا ویکسین لگوا سکتے ہیں۔