ڈی جی خان میں کشمیر پارک کی تعمیر جلد مکمل کر لی جائے گی؛سیکرٹری ہاؤ سنگ لیاقت علی چٹھہ

29

ملتان،05 مئی (اے پی پی):سیکرٹری ہاؤ سنگ لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ ڈی جی خان میں کشمیر پارک کی تعمیر جلد مکمل کر لی جائے گی، ملتان شہر میں موجود مختلف چوکوں کو خوبصورت بنانے کا کام بھی جاری ہے۔

انھوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی جی خان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ ان منصوبوں میں پارکوں اور چوکوں کی تزین وآرائش،ٹف ٹائلز،سیو ریج اور صاف پانی کی سکیمیں شامل ہیں۔

اس مو قع پر سیکرٹری ہاوسنگ نے کہا کہ ڈی جی خان میں عوام کی تفریح کے لیے کشمیر پارک کی تکمیل آخری مراحل میں ہے، پارک میں عوام کی تفریح کے لیے تمام سہولیات مہیا کر رہے ہیں۔انہوں نے  کہا کہ شہر میں جاری صاف پانی کی سکیموں کو جلد از جلد عملی جامہ پہنانے کی کوشش کر رہے ہیں، ٹف ٹایلز کی تنصیب کا سلسلہ بھی جاری ہے، شہر کی اہم شاہراہوں اور چوکوں کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے بھی ہنگامی اقدامات جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈی جی خان سمیت جنوبی پنجاب کے تمام شہروں کو خو بصورت بنانے کے ساتھ ساتھ تمام سہولیات سے آراستہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔