لوئر کوہستان میں ٹریفک کے دو حادثات میں دس افراد جاں بحق ہو گئے

28

سوات، 05 مئی(اے پی پی): سوات سے اپر کوہستان لاش لے جانے والی ایمبولینس شاہراہ قراقرم پر کوثر پل کے قریب ڈرائیور سے بےقابو ہوکر سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گری جسکے نتیجے میں ایک بچی اور خاتون سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ دوسرے حادثے میں ججال کے مقام پر بشام جانے والی موٹر کار کھائی میں گرنے سے کار میں سوار تینوں افراد جاں بحق ہوگئے. پولیس اور مقامی لوگوں نے لاشوں کو نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کرنے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔