وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کا دورہ

58

راولپنڈی۔6مئی  (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے جمعرات کو ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا اور این ڈی ایم اے  اور این سی او سی کی طرف سے فراہم کئے جانے والے 20 جدید وینٹی لیٹرز کا معائنہ کیا۔ ہولی فیملی ہسپتال کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے  وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر کوئی ایمرجنسی صورتحال پیدا ہوئی تو ہولی فیملی ہسپتال کو کورونا ہسپتال میں منتقل کر دیا جائے گا، کورونا وارڈ کا افتتاح وزیراعظم سے کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہولی فیملی ہسپتال ایک ہزار بستروں پر مشتمل ایک پرانا ہسپتال ہے ، میری پیدائش بھی اسی ہسپتال میں ہوئی۔ واضح رہے کہ وزیر داخلہ کی کوشش سے ہولی فیملی ہسپتال کو 20 جدید وینٹیلیٹرز فراہم کر دیئے گئے  ہیں، یہ وینٹی لیٹرز این ڈی ایم اے نے ہولی فیملی ہسپتال کو فراہم کئے ہیں۔  ہسپتال کے دورہ کے موقع پر انہوں نے ان وینٹی لیٹرز کا معائنہ کیا  اور کورونا وارڈ اور دیگر سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔