نوشہرہ ورکاں اور گردو نواح میں تیز آندھی کے ساتھ بارش،موسم خوش گوار ہو گیا

139

نوشہرہ ورکاں،06مئی (اے پی پی): نوشہرہ ورکاں اور گردو نواح میں تیز آندھی کے ساتھ بارش اور ژالہ باری سے موسم خوش گوار ہو گیا ہے اور وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، رمضان المبارک کے تیسرے عشرہ میں باران رحمت سے موسم خوش گوار ہونے سے روزہ دار خوش ہو گئے اور سرد ہواؤں سے لطف اندوز ہوتے رہے۔
بارش سے نوشہرہ ورکاں کے گلی محلوں اور مین بازار کے نشیبی علاقوں میں برساتی پانی کھڑا ہونے اور بجلی کا نظام معطل ہونے سے مشکلات کا سامنا رہا۔