دیپالپور؛نہر سواگ کو پار کرتے ہوئے 16 سالہ نوجوان ڈوب گیا،تلاش کےلیے سرچ آپریشن جاری

70

دیپالپور،08مئی( اے پی پی ) دیپالپور کے علاقہ نہر سواگ کو پار کرتے ہوئے 16 سالہ نوجوان ڈوب گیا، تلاش کےلیے سرچ آپریشن جاری ہے۔   اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور فائر ریسکیو وہیکل جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، ریسکیو ٹیمیں کشتی کی مدد سے ڈوبنے والے نوجوان کی تلاش کےلیے سرچ آپریشن کر رہی ہیں۔

 ڈوبنے والے نوجوان کی شناخت علی ولد محمد لطیف (16 سال) کے نام سے ہوئی ہے جوکہ کوٹھا پنڈ نزد وساوے والا کا رہائشی تھا۔