جنوبی پنجاب میں پارکوں کی تعمیر پر بھر پورتوجہ دی جائے؛ایڈیشنل چیف سیکرٹری  ثاقب ظفر

15

ملتان، 08 مئی(اے پی پی): ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن ثاقب ظفر نے کہا ہے کہ شجر کاری مہم کے سلسلے میں بھر پور پودے اور درخت لگائے جا رہے ہیں،جنوبی پنجاب میں پارکوں کی تعمیر میں توجہ دی جائے،پارک عوام کے لیئے سستی تفریح فراہم کرتے ہیں۔

 اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار سیکرٹری ہاﺅسنگ لیاقت علی چٹھہ کے ہمراہ کشمیر پارک ڈی جی خان میں شجر کاری کے سلسلے میں پودہ لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔  ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے  کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو بہتر تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے لیئے کوشاں ہیں، کلین اینڈ گرین وژن کے تحت بھر پور شجر کاری کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

اس موقع پر سیکرٹری ہاﺅسنگ لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ درخت لگانہ صدقہ جاریہ ہے، آلودگی کو کم کرنے کے لیئے درختوں کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں،کشمیر پارک میں تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیئے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں گرین بیلٹس اور پارکوں پر بھر پور توجہ دی جارہی ہے، آئندہ مالی سال میں پارکوں کا جال بھچایا جائے گا تاکہ صحت مند انہ سر گرمیوں کو فورغ حاصل ہو۔

اس موقع پر کمشنر ،ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان بھی موجود تھے۔