ملتان،8مئی(اے پی پی):کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران13کاروباری مراکز کو سیل کیا گیا اور کورونا ایس او پیز نہ اپنانے پر15بسوں کو تحویل میں لیا گیا ہے اور مالکان پر60 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر2لاکھ 13ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔