کوئٹہ،08 مئی(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اورنگزیب بادینی نے کہا ہے کہ حکومت نے صوبے میں 8 سے 16 مئی تک مکمل لاک ڈائون کا فیصلہ کیا ہےعوام اور تاجران سے گزارش ہے کہ حکومتی فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اورنگزیب بادینی نے لاک ڈائون سے متعلق اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ تاجروں کی مشکلات کا احساس ہے مگر انسانی زندگی زیادہ قیمتی ہے، آج ہم مشکل وقت میں ہیں جسکا بوجھ سب کو اٹھانا پڑے گا،مشکل وقت گزر جائے گا اور اچھا وقت آئے گا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہر صورت حکومتی احکامات پر عملدرآمد کرائے گی، ضرورت پڑنے پر مارکیٹیں بند کرانے کے لئے سختی کرنا پڑ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں سے گزارش ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔